بلوچستان میں 4.8 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے تقریباً 122 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔

August 12, 2026 · قومی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں ژوب اور چمن کے علاقے شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے تقریباً 122 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہریوں نے خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔