بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رہنماؤں کے نام جیل حکام کے حوالے

ملاقات کے لیے تجویز کردہ ناموں میں شاہد خٹک، عبدالسلام آفریدی، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی، شفیع جان اور شفقت ایاز شامل ہیں۔

August 12, 2026 · قومی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر مشتمل چھ رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے تجویز کردہ ناموں میں شاہد خٹک، عبدالسلام آفریدی، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی، شفیع جان اور شفقت ایاز شامل ہیں۔

فہرست جیل حکام کو بھجوانے کے بعد ملاقات کی اجازت اور طریقہ کار سے متعلق فیصلہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کیا جائے گا۔