پشاور میں شادی سےانکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی
August 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پشاورمیں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سےا نکار پرلڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔