رواں ہفتے 3 بینک اور مالیاتی ادارے 3دن بند رہیں گے ، سرکلر جاری
جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو 2 دن ویک آف ہوگا۔
August 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک، سٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس یوم آزادی پر بند رہیں گے۔ یعنی جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو 2 دن ویک آف ہوگا۔
بینکس اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز آپریشنل رہیں گی۔