دکانداروں کی گرفتاری پر احتجاج، کراچی کی الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بند رکھنے کا اعلان

ریمبو سینٹر کی پہلی منزل کا راستہ بند کرنے کے معاملے پرجھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ،رضوان عرفان

August 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: صدر الیکٹرونکس مارکیٹ رضوان عرفان نے کل جمعرات کو الیکٹرونکس مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

رضوان عرفان نے کہا کہ ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کریں گے اور الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بطور احتجاج بند رہیں گی، ریمبو سینٹرکے دکانداروں کی گرفتاری کےخلاف  الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رہیں گی۔

ریمبو سینٹر کی پہلی منزل کا راستہ بند کرنے کے معاملے پرجھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی، ہمارے 5دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے آج رات تک مقدمات واپس نہ لیے تو کل الیکٹرونکس مارکیٹیں مکمل  بند رہیں گی۔