مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی علاقوں میں ٹیکسز کے خاتمے کی منظوری
مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی علاقوں میں ٹیکسز کے خاتمے کے اہم فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا، صوبائی وزیر
August 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی علاقوں میں ٹیکسز کے خاتمے کی منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی علاقوں میں ٹیکسز کے خاتمے کے اہم فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے مالاکنڈ اور قبائلی علاقوں میں کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مذکورہ علاقوں سے ٹیکسز کی وصولی پر شدید تنقید کی جارہی تھی، جس کے باعث خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی ٹیکسز کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔