جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا

عدالتی تعطیلات کے بعد جسٹس بابر ستار نے دو روز قبل اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔

August 13, 2026 · قومی

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کے بعد متعلقہ رجسٹرار آفس نے جسٹس بابر ستار کو رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں جسٹس بابر ستار کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایک ماہ کے اندر سرکاری گھر خالی کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں منتقلی کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں نئی رہائش گاہ حاصل کرنے کے بجائے اسلام آباد میں موجود سرکاری گھر برقرار رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی تعطیلات کے بعد جسٹس بابر ستار نے دو روز قبل اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔

یوں سرکاری گھر کی الاٹمنٹ منسوخی کے بعد مقررہ مدت کے اندر رہائش گاہ خالی کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔