رائیڈرٹک ٹاکر کومل جان کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم ترین سراغ کی تلاش
28سالہ ڈیجیٹل کری ایٹر الیکشن کمیشن میں ملازم تھیں
تصویر: سوشل میڈیا
رائیڈرٹک ٹاکر کومل جان کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔۔خودکشی یا حادثہ؟پولیس نے اہم ترین سراغ کا تعین کرلیالیکن وہ کڑ ی غائب ہے۔
مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر28سالہ کومل جان کی لاش راولپنڈی کے دریائے سواں سے برآمد لیکن وہ ڈوبی کیسے ،اس پر اب تک پردہ پڑاہے۔وہ ’’رائیڈ ود کومل جان‘‘ کی آئی ڈی سے ہیوی بائیک رائیڈنگ کی وڈیو اپ لوڈ کرتی تھیں۔الیکشن کمیشن میں ملازم تھیں۔
ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ خاتون نے پل سے دریائے سواں میں چھلانگ لگائی ہے۔اس وقت دریا طغیانی پر تھا۔جس جگہ واقعہ پیش آیا وہیں قریب ان کی بائیک موجودتھی اور موبائل فون ہینڈبیگ سے ملا ۔لاش ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم ہوا ۔ورثا نے کسی قسم کی کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔
اہل خانہ کابتاناہے کہ کومل حادثے والے دن بھی دفتر گئی تھیں ،وہاں سے فون پر بات بھی کی۔ سب کچھ نارمل تھا پھر اچانک ان کے ڈوبنے کی اطلاع آئی۔ذرائع کے مطابق اس پہلو پو تفتیش ہورہی ہے کہ کیا کومل وڈیو بناتے ہوئے پھسل کر دریا میں گریں یا کوئی اور معاملہ ہے۔لیکن یہاں ایک اہم سوال ہے۔ مان لیا جائے کہ وڈیو بناتے ہوئے پائوں پھسل گیا لیکن فون ٹک ٹاکر کے ہاتھ میں نہیں تھا ۔ تو کیا وڈیو کوئی اور بنارہاتھا؟
اگر خودکشی کا معاملہ ہے تو اس کا کوئی سرا فی الحال سامنے نہیں آیا البتہ پولیس کو اطلاع دینے والا کون تھا ،یہ لنک غائب ہے۔ یہی اہم ترین سراغ ہے۔
اس واقعہ کے کوئی گواہ بھی ہیں ،پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش میں ہے۔