محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
August 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔