تھرپارکر: 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 کا تعلق ضلع بدین کے علاقے ملکاڻي شریف سے ہے۔
August 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو
تھرپارکر:مٹھی روڈ پر گاؤں سانیاسر کے قریب 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں زوردار تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ 2 موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 کا تعلق ضلع بدین کے علاقے ملکاڻي شریف سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں مہرن ولد یوسف لغاری، شعبان ولد جان محمد لغاری اور ریشو ولد مومجی کولہی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال مٹھی منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔