بھارت کا یومِ آزادی،مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ
مقبوضہ وادی میں بھارتی انتظامیہ نے سکیورٹی کے نام پر سخت اقدامات کیے ہیں، جبکہ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا کے مختلف حصوں میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی انتظامیہ نے سکیورٹی کے نام پر سخت اقدامات کیے ہیں، جبکہ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
سری نگر کے بخشی سٹیڈیم کے اطراف کئی سطحوں پر سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
بخشی سٹیڈیم میں بھارت کے یومِ آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں اس دن کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔