9 مئی مقدمات،شیخ رشید عدالت میں پیش،سماعت ملتوی

شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز کے ساتھ عدالت پہنچے، جہاں ان کی حاضری لگائی گئی اور انہیں عدالت سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

August 15, 2026 · قومی

 راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز کے ساتھ عدالت پہنچے، جہاں ان کی حاضری لگائی گئی اور انہیں عدالت سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق یہ 11 مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور 500 سے زائد کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ان مقدمات میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ عدالت آئندہ سماعت پر مقدمات سے متعلق کارروائی آگے بڑھائے گی۔