آزادکشمیر الیکشن کمیشن نےپونچھ کے 2 حلقوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایل اے 14 باغ ون سے سردار عتیق کے حریف ساجد اقبال عباسی اور اہل 17 حویلی (باغ 4) سے سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کامیاب قرار
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 10 اگست 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد ضلع باغ اور حویلی کہوٹہ سے کامیاب ہونے والے مزید دو امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باغ کے حلقہ ایل اے 14 سے عوامی اتحاد اوبزکو کے امیدوار ساجد اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔
اسی طرح حویلی کہوٹہ کے حلقہ ایل اے 17 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو کامیاب امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کے نام آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کی نقول بھی ارسال کردی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام آزاد جموں و کشمیر انتخابات ایکٹ 2020 کی دفعہ 68 کی ذیلی دفعہ 4 کے تحت کیا گیا ہے۔