مصطفیٰ عامر قتل کیس؛5 مقدمات میں ملزمان پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر
مدعی کی جانب سے تمام مقدمات کا مشترکہ ٹرائل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
August 15, 2026 · قومی
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق پانچ مقدمات کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کیے ہیں۔
عدالت نے کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے سے متعلق ملزم کی درخواست مسترد کردی، جبکہ مدعی کی جانب سے تمام مقدمات کا مشترکہ ٹرائل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت پانچوں مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مشترکہ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔
سماعت کے دوران ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب کیے گئے ہیں۔
عدالت نے پانچوں مقدمات کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی ہے۔