باغ شرقی ری پولنگ کا نتیجہ، ن لیگ کے میر اکبر کامیاب
سردار میر اکبر خان نے 20 ہزار 793 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمرالزمان 16 ہزار 963 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ میں ری پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار میر اکبر خان نے کامیابی حاصل کرلی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق سردار میر اکبر خان نے 20 ہزار 793 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمرالزمان 16 ہزار 963 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ میں پہلے مرحلے کی پولنگ 10 اگست کو ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں بعض پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی۔
ری پولنگ مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابی عمل کے تیسرے مرحلے کے نتائج بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ تاہم راولا کوٹ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں انتخابات کا عمل ابھی باقی ہے۔
حلقہ شرقی باغ کے نتیجے کے بعد مسلم لیگ ن نے نشست اپنے نام کرلی ہے، جبکہ حتمی نتائج متعلقہ انتخابی حکام کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔