پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

مستقل جج بننے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں

August 17, 2026 · قومی

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چاروں ججز سے حلف لیا۔

مستقل جج بننے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد چاروں ججز نے پشاور ہائیکورٹ میں مستقل جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے دیگر ججز، عدالتی افسران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب میں خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے ارکان اور دیگر سینئر وکلا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔