سمبڑیال کے عوام دوست اسسٹنٹ کمشنر جو کئی بار فیل ہوئے

عدنان وڑائچ تجاوزات ہٹاتے وقت دکانداروں کو دھمکاتے نہیں مسائل بھی سنتے ہیں

August 17, 2026 · امت خاص

ضلع سیالکوت کے شہر سمبڑیال کے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عدنان بشیر وڑائچ ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص انداز کے سبب وائرل ہیں۔ وہ دکانداروں کو دھمکانے کے بعد نرمی سے تجاوزات ہٹانے کا کہتے ہیں۔ دوستانہ انداز میں بات کرتے ہیں اور بعض اوقات ان کے مسائل سن کر انسان دوستی کا ثبوت دیتے یہں۔

بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ایسا افسر کہاں سے آگیا۔ اور کیا وہ واقعی اتنے اچھے ہیں یا یہ صرف دکھاوا ہے۔

عدنان وڑائچ کا اپنا پس منظر بہت دلچسپ ہے۔ وہ PMS-11 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں اور فارمین کرسچن کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ ان کی کامیابی کی کہانی بھی مشہور ہے: کئی بار سی ایس ایس اور پی ایم ایس میں فیل ہونے کے بعد (2016، 2018 وغیرہ) آخر کار PMS 2020 میں 13ویں پوزیشن حاصل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بنے۔

تجاوزات کےخلاف کارروئی اور شہر کے منصوبے

دیگر اسسٹنٹ کمشنرز کی طرح عدنان بھی شہر سے تجاوزات ہٹاتے ہیں۔
مگر غریب دکانداروں کا روزگار بھی بچاتے ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دکانداروں سے بات چیت کرتے ہیں، انہیں موقع دیتے ہیں اور نتیجے میں مالک بھی خوش رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ عدنان ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی مہمات، گرین بیلٹ، پینٹنگ، لائٹنگ، فلاور مارکیٹ اور ماڈل فروٹ/سبزی/میٹ مارکیٹ کا کام۔ وہ روزانہ سروے کرتے ہیں، غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل کرتے ہیں اور ٹریفک/صفائی کے مسائل حل کرتے ہیں۔

سکولوں، ہسپتالوں، مارکیٹوں اور دیہاتوں کے دورے، کھلی کچہری، رمضان میں نگہبان دسترخوان اور یوم آزادی تقریبات۔ ان کے ویڈیوز ٹک ٹاک اور فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر ہوتے ہیں اور مثبت ردعمل ملتا ہے۔
جولائی 2026 میں ایک بزرگ شخص (جو سرکاری کاغذات میں مر چکا تھا) اے سی آفس پہنچا، اس ویڈیو نے بھی توجہ حاصل کی۔

ذاتی تعلیمی ادارہ

لیکن اس ہونہار اسسٹنٹ کمشنر کی ایک اور بات بھی ہے۔ عدنان وڑائچ نے درسگاہ بائی عدنان بشیر (Darsgah by Adnan Bashir) کے نام سے آن لائن اکیڈمی/انسٹی ٹیوٹ بنایا ہے۔ یہ CSS، PMS اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات (PPSC، FPSC وغیرہ) کی تیاری کے لیے ہے، خاص طور پر انگریزی مضمون (Essay)، کمپلسریز، انٹرویو تیاری، موک امتحانات اور ون-پیپر ٹیسٹس پر توجہ دی جاتی ہے۔

فیسیں نسبتاً کم ہیں (مثلاً مضمون سیشنز چند ہزار روپے میں) اور نوٹس، فیڈبیک، موک ٹیسٹ وغیرہ شامل ہیں۔
یوٹیوب چینل پر مفت لیکچرز بھی دستیاب ہیں۔ یہ تقریباً 2024-25 سے چل رہا ہے اور طلباء میں مقبول ہے۔

عدنان وڑائچ کے کم ازکم پانچ سوشل میڈیا اکاونٹس ہیں جن پر ان کے ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ فاولورز ہیں۔