1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی

پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔

August 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:1500 روپے کے پرائز بانڈزکی قرعہ اندازی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 107 کا انعقاد ہوا، جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

شہری درست شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم کے ذریعے سٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، مخصوص کمرشل بینک برانچز یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔

انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے فاتحین مقررہ کلیم فارم کے ساتھ متعلقہ سٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

سال 2026 کے ٹیکس سال میں پرائز بانڈ کی جیتی گئی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئرز (ATL) کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔