ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہے ، دسمبر سے پہلے پتہ چل جائے گا ، نبیل گبول

بلاول بھٹو نے یہ بات ایسے ہی نہیں کی، اس کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے ، میڈیا سے گفتگو

August 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی الٹی گنتی شروع ہے، بلاول بھٹو نے یہ بات ایسے ہی نہیں کی، اس کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ  الٹی گنتی ن لیگ کی آپ دسمبر سے پہلے پہلے دیکھ لیں گے، انتظامی یونٹ پر یہ اسمبلی اور سینیٹ میں ہم سے بات نہیں کرتے۔

نبیل گبول نے کہا کہ ن لیگ کی اتنی ہمت ہی نہیں کہ ہم سے انتظامی یونٹ پر بات کریں۔