آزاد کشمیر بورڈ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 19 اگست کو ہوگا
نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اپنے نمبرز اور کامیابی کی تفصیلات آزاد کشمیر بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن چیک کرسکیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
بورڈ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج بدھ 19 اگست 2026 کو صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔
نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اپنے نمبرز اور کامیابی کی تفصیلات آزاد کشمیر بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن چیک کرسکیں گے۔
طلبہ کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ معلوم کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس مقصد کے لیے بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق رول نمبر ارسال کرکے نتیجہ حاصل کیا جاسکے گا۔
دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے موقع پر طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد کی نظریں نتائج پر مرکوز ہیں۔ بورڈ حکام نے کامیاب طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔