اے جے کے بورڈ میرپور، ایس ایس سی فرسٹ اینول امتحان 2026 کا رزلٹ گزٹ جاری

بورڈ کی جانب سے جن امتحانات میں سپلیمنٹری یا کمپارٹمنٹ (LC: S/27) آئی ہے، ان کے لیے امیدواروں کو مقررہ شیڈول کے مطابق دوبارہ امتحان دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

August 18, 2026 · قومی

میرپور ۔آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (AJK BISE) میرپور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) فرسٹ اینول امتحان 2026 کے نتائج کا گزٹ جاری کر دیا ہے۔ گزٹ کے مطابق مظفرآباد اور گردونواح کے سرکاری و نجی اسکولوں کی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار نمبر حاصل کیے ہیں۔

نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے نمایاں تعلیمی اداروں جیسےدخترانِ اسلام اکیڈمی مظفرآبادشاہین ماڈل کالج گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوڑہ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سہیلیاں سرکاراورگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سرارکی طالبات نے 1100 سے زائد نمبرز حاصل کر کے A+ گریڈ کے ساتھ پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

آمنہ گلزار(دخترانِ اسلام اکیڈمی): 1160 نمبر
طیبہ مسعود (گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سہیلیاں سرکار): 1158 نمبر
مصباح فدا (شاہین ماڈل کالج چھتر دومیل): 1158 نمبر
عشرت طارق(شاہین ماڈل کالج): 1158 نمبر
حریم فاطمہ(شاہین ماڈل کالج): 1153 نمبر
سیدہ بتول زہرہ (گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوڑہ): 1152 نمبر
ایمان فاطمہ (گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سرار): 1151 نمبر

امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی بڑی تعداد نے A+ اور A گریڈ حاصل کیے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے جن امتحانات میں سپلیمنٹری یا کمپارٹمنٹ (LC: S/27) آئی ہے، ان کے لیے امیدواروں کو مقررہ شیڈول کے مطابق دوبارہ امتحان دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رزلٹ گزٹ کی مکمل تفصیلات