ایم کیو ایم ختم ہو چکی۔آئین سے ماورا صوبے نہیں بن سکتے۔شرجیل میمن

کوئی اس حوالے سے بیان نہ دے جبکہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جو کچھ سعید غنی نے کہا وہی ہمارا موقف ہے۔

August 18, 2026 · قومی

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ان کا کام نفرت بیچنا ہے۔ نفرت انگیز جواب ملے گا تو ان کا کام بن جائے گا،لہذا لوگ ان کے ٹریپ میں نہ آئیں۔

نئے صوبے کے حوالے سے مصطفیٰ کمال۔ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے نفرت انگیز بیانات لوگو کی پلس چیک کرنے کی کوشش ہے۔صوبے بنانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے۔صوبائی اسمبلی قرارداد منظور کرے گی تو بات آگے بڑھے گی۔ اس کے علاوہ کوئی طریقہ کار نہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قرارداد منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب نے صوبے کے حق میں قرارداد منظور کی۔

نواز شریف نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ کوئی اس حوالے سے بیان نہ دے جبکہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جو کچھ سعید غنی نے کہا وہی ہمارا موقف ہے۔