اداکارہ میرا نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیووائرل
میراکوگھر کےمرکزی دروازے پرملازمہ کو مبینہ طور پر دھکے اور تھپڑمارتےدیکھا جا سکتا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور:اداکارہ میرا کی جانب سے ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آگیا، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں اداکارہ میراکوگھر کےمرکزی دروازے پرملازمہ کو مبینہ طور پر دھکے اور تھپڑمارتےدیکھا جا سکتا ہے۔
ملازمہ نےمبینہ تشدد کےخلاف متعلقہ تھانےمیں درخواست بھی جمع کرا دی،پولیس کاکہنا ہےکہ درخواست کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
لاہور، اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر تشدد
تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ pic.twitter.com/7wziujEbii
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) August 18, 2026