وزارت صحت کے تمام ملازمین کیلئے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازمی قرار
وزارت صحت کے جو ملازمین ٹیسٹ نہیں کروائیں گے، اُن کی تنخوا بند کی جائے گی۔مصطفیٰ کمال
August 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی وزارت کے تمام ملازمین کےلیے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت کے جو ملازمین ٹیسٹ نہیں کروائیں گے، اُن کی تنخوا بند کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے، 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی اسکریننگ ہونی چاہیے۔