مسلم لیگ ن کے سینیٹرعابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی

عابد شیر علی کی پہلی بیوی چند سال قبل انتقال کر گئی تھیں ۔

August 18, 2026 · قومی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کر لی، نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقدہوئی ۔

سینیٹر عابد شیر کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں والد چوہدری شیر علی اور بھائیوں سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور کی فیملی سے ہے۔ سینیٹر عابد شیر علی کی پہلی بیوی چند سال قبل انتقال کر گئی تھیں ۔