پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، بحری سلامتی کی صورتحال کا جائزہ
یری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے ،سربراہ پاک بحریہ
کانفرنس کے دوران خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات، سٹریٹجک چوک پوائنٹس پر سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔
کانفرنس کے دوران خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔