بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلیے معطل
ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث سروس ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کی گئی، انتظامیہ
August 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کوئٹہ:بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو سکی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث سروس ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا جائے گا، ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔