کرپشن کے سنگین الزامات: سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ گرفتار
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اظہر چیمہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔
August 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
گوجرانوالہ:محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم پر بدعنوانی اور کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اظہر چیمہ کو کچھ ہی دیر میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔