بہاول نگر: زمیندار کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا
تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
August 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
بہاول نگر: مروٹ کے قریب زمیندار اور ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کام میں غلطی پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔