آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشتسوں پر انتخاب، تمام کاغذات درست قرار
امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی۔ 8 مخصوص نشتسوں پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
فائل فوٹو
مظفر آباد: آزاد جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشتسوں پر انتخاب کی تیاری جاری ہے۔ مظفر آباد سے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام 8 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی اور کاغذات درست قرار پائے گئے۔
امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی۔ 8 مخصوص نشتسوں پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ خواتین کی 5 نشتسوں پر ن لیگ کی 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ، اوورسیزکی 3 نشستوں پر ن لیگ کے 3 امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ پیپلز پارٹی کی 3 امیدواروں نے خواتین کی مخصو ص نشتسوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ٹیکنو کریٹ اور علما مشائخ کی نشستوں پر پی پی پی کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخاب 24 اگست کو ہوگا، آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں ن لیگ 25 جبکہ پی پی 12نشستوں پر کامیابی سمیٹ پائی ہے۔
عوامی دست و بازو کی حمایت کےبعد ن لیگ کی کل 26 نشستیں ہیں۔