حکومت نے 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
August 22, 2026 · قومی
حکومت نے 26 اگست بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں 26 اگست کو عیدمیلادالبنیﷺ پر عام تعطیل ہوگی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی صوبے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم ایمرجنسی سروسز اور دیگر اہم خدمات سے وابستہ اہلکار عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔