کراچی میں کیٹل فارم میں خوفناک آتشزدگی،4 فارمز متاثر
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔
فوٹو ایکس
کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں واقع کیٹل فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیز ہواؤں کے باعث قریب موجود مزید تین فارمز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فارم میں موجود بھوسے سے شروع ہوئی۔ وہاں لکڑی کا سامان بھی موجود تھا، جس کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کی اور اردگرد کے فارمز تک پھیل گئی۔
🚨 🚨 کراچی: کورنگی بلال کالونی کیٹل فارم میں آتشزدگی
فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، ریسکیو حکام pic.twitter.com/pZeC2Yukvf
— Abbas Malik (@AbbasMalik95703) August 22, 2026
ریسکیو اہلکاروں نے تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم متاثرہ مقام پر کسی ممکنہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں مجموعی طور پر چار کیٹل فارمز متاثر ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کی جانب سے آگ لگنے کی حتمی وجہ اور مالی نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔