وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات

ملاقات میں حکومت کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مختلف اہم امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

August 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حالیہ سیاسی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں حکومت کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مختلف اہم امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد اور اس کے ملکی سیاست پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف تجاویز اور امکانات پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کو درپیش سیاسی چیلنجز اور اہم معاملات پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔