دکی کی اہم شاہراہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے منسوب

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،

August 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دکی کی ایک اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کردی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی خدمات اور مشکل حالات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ان کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد دکی کی مذکورہ اہم شاہراہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے منسوب ہوگئی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل حالات میں جس حوصلے، عزم اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، وہ بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابلِ فخر مثال ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بہادری، خدمت اور انسانیت کے لیے کردار ادا کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ ایسے اقدامات سے معاشرے میں مثبت مثالیں قائم ہوتی ہیں۔