ڈاکٹر عثمان انور کی آئی جی خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعناتی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار

سرکاری سطح پر ڈاکٹر عثمان انور کی خیبر پختونخوا میں بطور آئی جی تعناتی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن یا اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔

August 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سوشل میڈیا اور بعض غصیر معتبر اکاؤنٹس پر ڈاکٹر عثمان انور کی بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس تعناتی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی، سچائی سے دور اور گمراہ کن ثابت ہوئی ہیں۔

کے پی فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ریکارڈز اور تصدیق شدہ ذرائع سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبر پختونخوا مقرر نہیں کیا گیا۔

 ڈاکٹر عثمان انور اس وقت وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے ڈائریکٹر جنرل (DG) کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور اس سے قبل آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے پر فائز تھے، جہاں سے فروری 2026 میں ان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی جی ایف آئی اے مقرر کیا گیا تھا۔

 سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق ذولفقار حمید کو جنوری 2025 میں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس عہدے پر موجود ہیں۔

سرکاری سطح پر ڈاکٹر عثمان انور کی خیبر پختونخوا میں بطور آئی جی تعناتی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن یا اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کے پنجاب میں بطور آئی جی کے سابقہ عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ من گھڑت پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔