کیا آصف زرداری ایوان صدر چھوڑ دیں گے؟ 28 ویں ترمیم پر تنازعہ بڑھ گیا۔ نجم سیٹھی کا تجزیہ
اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دیتی تو 28 ویں ترمیم کے لیے حکومت کو پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا سہارا لینا پڑے گا۔۔پھر پیچیدگی بڑھ جائے گی اور شہباز شریف کی بھی چھٹی ہو سکتی ہے۔
فائل فوٹو
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہےکہ آصف زرداری صوبوں کے معاملے پر ناراض ہو کر ایوان صدر سے نہیں جائیں گے۔
نجم سیٹھی کے مطابق آصف زرداری نے 26ویں اور 27 ویں ترمیم پر انگوٹھا لگا دیا تھا۔ 28 ویں ترمیم میں صوبوں کے معاملے پر انہیں تحفظات ہیں جس پر وہ بارگیننگ بھی کر رہے ہیں کہ یہ مان لیا جائے اور یہ چھوڑ دیا جائے۔البتہ وہ سندھ کے اسٹیٹس اور این ایف سی ایوارڈ پر اڑے ہوئے ہیں،
جس کا مطلب ہے کہ اس کی اسمبلی سے منظوری مشکل ہے۔دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ بضد ہے کہ یہ ہر صورت کرانا ہے۔اسی لیے 28ویں ترمیم التواء کا شکار بھی ہو گئی ہے۔اب زرداری صاحب کچھ صحافیوں کے ذریعے بالواسطہ پیغام بھیج رہے ہیں کہ میں صدارت چھوڑ سکتا ہوں۔
نجم سیٹھی کے مطابق اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دیتی تو 28 ویں ترمیم کے لیے حکومت کو پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا سہارا لینا پڑے گا۔۔پھر پیچیدگی بڑھ جائے گی اور شہباز شریف کی بھی چھٹی ہو سکتی ہے۔