سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی دوسری برسی، آئی جی پنجاب کا خراجِ عقیدت
فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ قوم کے لیے باعثِ احترام ہیں۔ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آئی جی پنجاب
فائل فوٹو
لاہور: کچہ ماچھکہ سانحے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے 12 اہلکاروں کی دوسری برسی کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی جی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ قوم کے لیے باعثِ احترام ہیں۔ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پنجاب پولیس کے مطابق 22 اگست 2024 کو کچہ ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوئے۔ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچہ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری ہیں اور شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبل اور ایک لانگری شامل تھے۔ شہدا میں نذر عباس، محمد عمران، اجے رام، بیرم رام، راشد محمود، محمد ساجد، زاہد حسین، انس ستار، عبداللہ بن مظہر، محمد احمد، راجا کنول اور محمد منیر شامل ہیں۔