تین ماہ کی تعطیلات ختم، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

پنجاب کے اسکولوں میں 22 مئی سے 23 اگست تک تعطیلات رہی تھیں۔ نئے تعلیمی دن کے پہلے روز بیشتر اداروں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی

August 24, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پنجاب بھر میں طویل گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں سمیت تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ طلبہ نے چھٹیوں کے بعد اسکول کا رخ کیا تو کئی بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ سے دوبارہ ملنے پر خوش نظر آئے۔

پنجاب کے اسکولوں میں 22 مئی سے 23 اگست تک تعطیلات رہی تھیں۔ نئے تعلیمی دن کے پہلے روز بیشتر اداروں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی، تاہم انتظامیہ کو آئندہ چند روز میں حاضری بہتر ہونے کی توقع ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے تک گھر میں رہنے کے باعث انہیں اکتاہٹ محسوس ہونے لگی تھی، اس لیے اسکول واپسی پر خوشی ہوئی۔ ان کے مطابق اساتذہ کی براہِ راست رہنمائی میں پڑھائی کو سمجھنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

اساتذہ نے بھی توقع ظاہر کی کہ ابتدائی ایک دو روز کے بعد طلبہ کی حاضری میں واضح اضافہ ہوگا اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔