آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ 6 نشستیں جیت گئی
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 12 ووٹ ملے۔
آزاد کشمیر اسمبلی
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی8 مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔مخصوص نشستوں کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن مجموعی طور پر 6 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 12 ووٹ ملے۔
علما و مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق نے 12 ووٹ حاصل کیے۔ اورسیز کی نشست پر مسلم لیگ ن کے عبدالرحمن پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں
خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی مریم کشمیری، سحرش قمر اور مریم ادریس کامیاب قرار پائیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید بھی کامیاب ہوگئیں۔زوبیا خورشید اور رفعت عابد نے 5، 5 ووٹ لیے جس کے بعد قرعہ اندازی میں زوبیا خورشید کانام نکل آیا۔زوبیا خورشید کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اوررفعت عابد مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں
مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں میں ٹیکنوکریٹ، علما و مشائخ اور خواتین کی نشستوں سمیت مجموعی طور پر 6 نشستیں حاصل کیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے خواتین کی 2 نشستیں حاصل کیں۔