اسلام آباد:سرحد یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ، طلبہ کا احتجاج
احتجاجی طلبہ کا سیکورٹی اہلکار پر حملہ، پولیس بے بس، متعلقہ اداروں کے حکام پہنچ گئے
فوٹو ایکس
اسلام آباد کے روات میں واقع سرحد یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کے واقعے کے بعد طلبہ نے احتجاج شروع کردیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ رہی۔**
اس دوران مبینہ طور پر ایک خاتون فکلٹی ممبر نے اپنے شوہر کو بلا لیا۔ مذکورہ شخص کے وہاں پہنچنے پر بعض طلبہ نے اس سے ہاتھا پائی شروع کی، اسے گھیرے میں لیا جبکہ کم ازکم ایک مرد طالب علم نے اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس پر اس شخص نے پستول نکال کر ہوائی فائر کیے۔
اس دوران پولیس بھی وہاں موجود تھی تاہم پولیس اہلکار طلبہ کو مذکورہ شخص پر حملہ آور ہونے سے روکنے میں ناکام رہے۔
ان تمام مناظر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی یونیورسٹی پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔