چلڈرن اسپتال لاہور میں پنجاب کا پہلا چائلڈ برن یونٹ تیار
یونٹ میں مجموعی طور پر 30 بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، جن میں 8 انتہائی نگہداشت کے بستر بھی شامل ہیں۔
فوٹو گوگل
لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بچوں کے علاج کے لیے پنجاب کا پہلا خصوصی برن یونٹ مکمل کرلیا گیا ہے، جہاں جلنے کے حادثات کا شکار بچوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
نیا برن یونٹ اسپتال کے موجودہ تشخیصی بلاک کی بالائی منزل پر قائم کیا گیا ہے۔ یونٹ میں مجموعی طور پر 30 بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، جن میں 8 انتہائی نگہداشت کے بستر بھی شامل ہیں۔
بچوں کے پیچیدہ کیسز کے علاج کے لیے یونٹ میں 3 آپریشن تھیٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جس سے شدید جھلسنے والے بچوں کو ایک ہی مرکز میں علاج اور جراحی کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
اس منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی بھرتی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ میڈیکل افسران اور نرسنگ اسٹاف بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
اس خصوصی یونٹ کے قیام سے پنجاب میں بچوں کے برن کیسز کے علاج کے لیے ایک dedicated طبی سہولت دستیاب ہوگی اور مریضوں کو دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی ضرورت کم ہونے کی توقع ہے۔