کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل
جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی۔ ٹرین کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی دو روز کے لیے معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کے کام کے باعث عارضی طور پر روکی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی۔ ٹرین کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی دو روز کے لیے جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔