پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
دونوں وزرائے خارجہ نے ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس سمیت مستقبل میں ہونے والی مختلف کثیرالجہتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس سمیت مستقبل میں ہونے والی مختلف کثیرالجہتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کو اہم قرار دیا جاتا ہے۔