نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں کے معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایت

مسلم لیگ ن کی قیادت نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی پالیسی خود طے کرے گی، جس کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

August 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیانات اور تبصروں سے فی الحال گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارٹی کی حتمی پالیسی سامنے آنے تک کسی قسم کا مؤقف پیش نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی پالیسی خود طے کرے گی، جس کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حتمی فیصلہ سامنے آنے تک نئے صوبوں کے حوالے سے کسی بیان یا تبصرے سے اجتناب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس معاملے پر مشاورت کے بعد واضح اور حتمی پالیسی سامنے لائے گی۔