مریم نواز چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، اعلیٰ حکام نے استقبال کیا
ارومچی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر چینی اعلیٰ حکام اور سفارتی نمائندوں نے ان کا اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
فوٹو سوشل میڈیا ایکس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئی ہیں، جہاں ارومچی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر چینی اعلیٰ حکام اور سفارتی نمائندوں نے ان کا اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
دورے کے پہلے روز وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف اہم ملاقاتیں اور اجلاس متوقع ہیں۔ مریم نواز اپنی سرکاری سرگرمیوں کا آغاز شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر سے کریں گی۔
اس دوران شِن جِیانگ کے پارٹی سیکریٹری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں ممکنہ اشتراک کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف چین کی 4روزہ سرکاری دورے پر ارومچی بین الاقوامی ائیر پورٹ آمد
چین کے اعلیٰ عہدیداروں اور سفارتی حکام نے پنجاب کےوفد کا پُرجوش خیر مقدم کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف پہلے ہی روز چار اہم میٹنگ میں شرکت کرینگی
وزیراعلی مریم نواز شریف شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ… pic.twitter.com/Fsgn6I1Yqe
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 25, 2026
مریم نواز سے شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی کے ڈپٹی پارٹی سیکریٹری ہی ژونگ یُو کی ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے وفد کے ساتھ بھی اہم اجلاس میں شرکت کریں گی۔
چین کا یہ دورہ پنجاب اور شِن جِیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون، تجربات کے تبادلے اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔