الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلامیہ واپس لے لیا
مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں قانون کے مطابق سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔
August 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی نشست خالی قرار دے کر جاری کیا گیا اعلامیہ واپس لے لیا اور تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف ہی نہیں اٹھایا تھا اور آئینی طور پر عہدہ سنبھالا ہی نہیں تھا۔ مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں قانون کے مطابق سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی درخواست منظور کرلی۔ رکن اسمبلی جلال خان کی جانب سے بیرسٹر محمد یاسین رضا پیش ہوئے۔