منسٹری آف ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اختر اسلام آباد سے لاپتہ
نعیم اختر ولد محمد ریاض 24 اگست 2026 کو شام 5 بجے اپنے دفتر سے نکلنے کے بعد گھر واپس نہیں پہنچے۔
August 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: منسٹری آف ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اختر اسلام آباد سے لاپتہ، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔
اسلام آباد وزارتِ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اختر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 56 سالہ نعیم اختر ولد محمد ریاض 24 اگست 2026 کو شام 5 بجے اپنے دفتر سے نکلنے کے بعد گھر واپس نہیں پہنچے۔
تھانہ بنی گالہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ لاپتہ افسر نیو پمپ، گرینز ایونیو، اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ ان کا قد تقریباً 5 فٹ 6 انچ، رنگت سانولی ہے، اور وہ آخری بار گرے کلر کی پینٹ شرٹ اور براؤن جوتوں میں دیکھے گئے تھے۔