سیکرٹری ہیلتھ کا اضافی چارج سیکرٹری ہاؤسنگ کو دے دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد محمود کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکرٹری قومی صحت کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
سیکرٹری ہیلتھ کا اضافی چارج سیکرٹری ہاؤسنگ کو دے دیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 21 کے سینئر افسر کیپٹن (ر) محمد محمود کو سیکرٹری قومی صحت کا اضافی چارج دے دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد محمود کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکرٹری قومی صحت کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کیپٹن (ر) محمد محمود اس وقت سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ قومی صحت، تنظیم و رابطہ کاری ڈویژن کے سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد محمود یہ اضافی ذمہ داریاں تین ماہ کی مدت تک یا مستقل سیکرٹری قومی صحت کی تعیناتی تک انجام دیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر ارسلان جاوید کے دستخط سے اضافی چارج دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔