سانحہ پمز کے بعد کراچی کے جناح اسپتال میں آتشزدگی سے نمٹنے کی مشق
حکام کے مطابق چھوٹی موٹی آتشزدگی کو تربیت یافتہ عملہ بجھا دیتا ہے جبکہ کسی بڑے واقعے پر فائر بریگیڈ کو بلایا جاتا ہے
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے کے بعد کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں فائر سیفٹی کے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے سربراہ و جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صنوبر، ڈاکٹر میر اور ترجمان ڈاکٹر وقاص خان نے پمز واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
حکام نے بتایا کہ کراچی کی 3 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے جناح، سول اور عباسی شہید تین بڑے سرکاری اسپتال ہیں، جن میں سے جناح اسپتال سب سے بڑا ہے جہاں 2,200 مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے چھوٹی موٹی آگ کو تربیت یافتہ عملہ خود بجھا دیتا ہے جبکہ بڑے واقعے کی صورت میں فائر بریگیڈ کی مدد لی جاتی ہے۔