صدر آصف علی زرداری آج آسٹریا روانہ ہوں گے
صدر آصف علی زرداری کے دورہ آسٹریا کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی آسٹریا پہنچ چکی ہے۔
August 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آج آسٹریا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کا دورہ آسٹریا نجی نوعیت کا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ آسٹریا کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی آسٹریا پہنچ چکی ہے۔
صدر مملکت کے نجی دورے کے حوالے سے دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔